QR CodeQR Code

اگر ایرانی عوام کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں، طالبان

20 Sep 2024 19:40

اپنے ایک ویڈیو بیان میں عبدالرحمان منصور کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے بہت لگاو رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے درمیان یہ لگاو اور دوستی اس سے بھی زیادہ بڑھے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران میں وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر ایران کا قومی ترانہ بجایا گیا جس پر طالبان حکومت کے نمائندے احتراماََ کھڑے نہیں ہوئے۔ طالبان کی جانب سے سفارتی آداب کی اس خلاف ورزی پر ایران نے شدید احتجاج کیا۔ اس حوالے سے آج افغانستان میں طالبان حکومت کے مشیر حج و اوقاف "عبدالرحمان منصور" نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے قومی ترانے کی بے احترامی کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔ اگر ہمارے اس عمل سے ایرانی عوام کو اذیت پہنچی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے ملک میں ملی ترانہ بجتا ہے تو سب لوگ بیٹھے رہتے ہیں اسی بنیاد پر ہم نے اپنی روایت پر عمل کیا۔ عبدالرحمان منصور نے مزید کہا کہ ہم ایران سے بہت لگاو رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے درمیان یہ لگاو اور دوستی اس سے بھی زیادہ بڑھے۔ دوسری جانب طالبان کے اس ویڈیو بیان سے قبل تہران نے آج صبح افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔


خبر کا کوڈ: 1161280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161280/اگر-ایرانی-عوام-کی-دل-آزاری-ہوئی-ہے-ہم-معذرت-خواہ-ہیں-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com