QR CodeQR Code

چلڈرن لائبریری لاہور اور ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے مابین3 سالہ ایم او یو پر دستخط

20 Sep 2024 18:42

ایم او یو کے تحت تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں اور ریسرچ پروجیکٹ کے ذریعے طلبہ کی تربیت کی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے ٹریننگ پروگرامز اور سافٹ سکلز کیلئے نالج اور ایجوکیشن پر بھی کام کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور اور ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے مابین بچوں میں اکیڈمک ریسرچ کے فروغ اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے 3سالہ ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کی طرف سے منیجنگ ڈائریکٹر احمد خاور شہزاد اور ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالحق نے دستخط کیے۔

ایم او یو کے تحت تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں اور ریسرچ پروجیکٹ کے ذریعے طلبہ کی تربیت کی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے ٹریننگ پروگرامز اور سافٹ سکلز کیلئے نالج اور ایجوکیشن پر بھی کام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں باہمی تعاون سے کانفرنسز، سیمینارز، لیکچر، ورکشاپس منعقد کی جائیں گی اور والدین کے فرائض اور بچوں کے حقوق پر بھی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1161269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161269/چلڈرن-لائبریری-لاہور-اور-ادارہ-تحقیقات-اسلامی-اسلام-آباد-کے-مابین3-سالہ-ایم-او-یو-پر-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com