QR CodeQR Code

مشرق وسطیٰ تباہی کے دھانے پر ہے

ہم لبنانی شہریوں سے ہمدردی کرتے ہیں، نارویجین وزیر خارجہ

20 Sep 2024 15:40

اپنے ایک بیان میں ناروے کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سفارتکاری کی بحالی اور حاکمیت کے خواہاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ناروے کے وزیر خارجہ "سپن بارٹ ایڈ" نے حالیہ صیہونی دہشت گردانہ کارروائی پر لبنانی شہریوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے اس لئے کشیدگی میں کمی ہونی چاہئے۔ انہوں نے متاثرہ لبنانی شہریوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ سپن بارٹ ایڈ نے کہا کہ ہم سفارت کاری کی بحالی اور حاکمیت کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان میں منگل اور بدھ کے روز اسرائیل نے دہشتگردانہ کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں پیجرز اور مواصلاتی الیکٹرونکس آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 37 لبنانی شہید اور 4 ہزار افراد زخمی ہو گئے۔ دنیا کے متعدد ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے اس بزدلانہ حرکت کی مذمت کی اور خطے میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔ نیز لبنان ہی کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سیکرٹری جنرل نے بھی گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ صیہونی رژیم نے اس حملے کے ذریعے تمام ریڈ لائنز کو عبور کیا ہے۔ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 1161230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161230/ہم-لبنانی-شہریوں-سے-ہمدردی-کرتے-ہیں-نارویجین-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com