QR CodeQR Code

جنیوا، الطاف حسین وانی نے انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

20 Sep 2024 10:09

ذرائع کے مطابق الطاف حسین وانی نے جنیوا میں ہائی کمشنر وولٹر ٹرک Volter Truk کے ساتھ اپنی مختصر ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے کونسل کی رپورٹ کی عدم موجودگی پر اپنے سنگین خدشات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری نمائندے اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر تک بلا روک ٹوک رسائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے تاکہ خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو موثر طریقے سے مانیٹر کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین وانی نے جنیوا میں ہائی کمشنر وولٹر ٹرک Volter Truk کے ساتھ اپنی مختصر ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے کونسل کی رپورٹ کی عدم موجودگی پر اپنے سنگین خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں ہائی کمشنر کو کشمیر کی موجودہ سیاسی اور انسانی حقوق کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے متنازعہ خطے تک مبصرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی رسائی کے لیے کونسل کی موثر وکالت کی اہمیت پر زور دیا۔ ہائی کمشنر نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ کونسل اگرچہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، لیکن خطے تک رسائی مشکلات کی وجہ سے کئی اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔الطاف حسین وانی، جو آٹھ رکنی کشمیری وفد کے ساتھ یو این ایچ آر سی کے 57ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا میں موجود ہیں، نے کمشنر پر زور دیا کہ وہ حکومت ہند پر دبائو ڈالیں کہ وہ انسانی حقوق کے تنظیموں کو خطے کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔


خبر کا کوڈ: 1161179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161179/جنیوا-الطاف-حسین-وانی-نے-انسانی-حقوق-کونسل-کے-ہائی-کمشنر-کو-مقبوضہ-کشمیر-کی-صورتحال-سے-آگاہ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com