QR CodeQR Code

آزاد کشمیر میں وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر نے کام شروع کر دیا

20 Sep 2024 09:51

آزاد کشمیر کے شکایت کنندگان بجلی، گیس،نادرا، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال، پاکستان پوسٹ آفس، ایف آ ئی اے، پاسپورٹ آفس اور ای او بی آئی سمیت تقریبا 180 وفاقی سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کر سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں بھی وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر نے کام شر وع کر دیا۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر کی عوام کی سہولت کے لئے مظفر آباد، آزاد جموں و کشمیر میں بھی وفاقی محتسب کا علاقائی دفتر قائم کر دیا گیا ہے جہاں آزاد کشمیر کے شکایت کنندگان بجلی، گیس،نادرا، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال، پاکستان پوسٹ آفس، ایف آ ئی اے، پاسپورٹ آفس اور ای او بی آئی سمیت تقریبا 180 وفاقی سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں آزاد کشمیر کی عوام کو ان اداروں کے خلاف شکایت کے لئے اسلام آباد کا سفر کرنا پڑتا تھا، اب وفاقی محتسب نے آزاد کشمیر کی عوام کی سہولت کے لئے مظفر آباد میں علاقائی دفتر کھول دیا ہے جہاں آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری منصور قادر ڈار کو دفتر کا انچارج اور کمشنر (آئی آر ڈی) مقرر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161173/آزاد-کشمیر-میں-وفاقی-محتسب-کے-علاقائی-دفتر-نے-کام-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com