QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست مسترد کی جائے، سرکاری وکیل کی استدعا

20 Sep 2024 09:15

جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کے رُوبُرو پیش ہوئے۔ آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نہیں آئے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اسلام آباد میں ہیں، جلسے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سرکاری وکیل نے پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ لاہور کی اجازت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کے رُوبُرو پیش ہوئے۔ آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نہیں آئے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اسلام آباد میں ہیں، جلسے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے، عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع ہی نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 1161167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161167/پی-ٹی-ا-ئی-کے-جلسے-کی-درخواست-مسترد-جائے-سرکاری-وکیل-استدعا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com