QR CodeQR Code

مجوزہ آئینی ترامیم کا بل آئین کی تدفین کا بل ہے، ڈاکٹر عارف علوی

19 Sep 2024 19:35

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اس موقع پر کہا کہ 26ویں آئینی ترمیمی کے پورے عمل کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا اگر کسی جماعت کو آزادی حاصل نہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترامیم کے بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دے دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فوج ریاست کا ستون ہے، چاہتے ہیں کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اس موقع پر کہا کہ 26ویں آئینی ترمیمی کے پورے عمل کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا اگر کسی جماعت کو آزادی حاصل نہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161079/مجوزہ-ا-ئینی-ترامیم-کا-بل-ا-ئین-کی-تدفین-ہے-ڈاکٹر-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com