QR CodeQR Code

ہم خوف کی سیاست کرتے ہیں نہ مجبوری کی، بلاول بھٹو زرداری

19 Sep 2024 21:08

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دنیا بھر کی مثال دے کر آرٹیکل 8 کی ترمیم مجھے پیش کی گئی، میں نے سمجھا کہ ہم اپنی تجویز میں ایکٹو ڈیوٹی کی شرط ڈالیں تاکہ شہری کو تحفظ ملے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق اور آزادی صحافت ہے تو پیپلز پارٹی نے یہ حق دلوایا ہے، ہم خوف کی سیاست کرتے ہیں نہ مجبوری کی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ تین نسلوں سے کامیاب آئین سازی میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا بڑا کردار رہا ہے، آئین کی حفاظت، جمہوری نظام میں پیپلز پارٹی کا اتناہی کردار ہے جتنا جے یو آئی کا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق اور آزادی صحافت ہے تو پیپلز پارٹی نے یہ حق دلوایا ہے، ہم خوف کی سیاست کرتے ہیں نہ مجبوری کی، مولانا فضل الرحمان نے بھی کبھی خوف یا مجبوری کی سیاست نہیں کی۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کی تجویز میں آرٹیکل 8 کی ترمیم کا پروپوزل تھا، وہ نئی ترمیم کے ذریعے ملٹری کورٹ مکمل قائم کرنا چاہ رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1161078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161078/ہم-خوف-کی-سیاست-کرتے-ہیں-نہ-مجبوری-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com