QR CodeQR Code

نتانیاهو کی جنگی کابینہ نے پیجر دھماکوں کی منظوری دی تھی، آکسیوس

17 Sep 2024 20:29

آکسیوس نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ بھی رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکومت نے امریکہ کو لبنان میں ہزاروں پیجر دھماکے کرنے کے اپنے منصوبے کے بارے میں مطلع نہیں کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مطلع ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے وزیر اعظم اور جنگی کابینہ نے حالیہ اجلاس میں لبنان میں پیجر دھماکوں کی کارروائی کی منظوری دی تھی۔ فارس نیوز کے مطابق خبری و تحلیلی ویب سائٹ "آکسیوس" نے بدھ کی صبح اطلاع دی کہ صیہونی ریاست کی جنگی کابینہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں کی منظوری دی تھی۔ آکسیوس نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی کارروائی، صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو کی اپنے سینئر کابینہ اراکین اور سیکیورٹی سروسز کے سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس میں منظور کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی اس ہفتے کے آغاز (پیر کی رات) کو اس وقت منظور کی گئی جب جنگی کابینہ نے فوجی اہداف کو دوبارہ ترتیب دیتے ہوئے، لبنان کی سرحد پر اسرائیلیوں کی محفوظ واپسی کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ آکسیوس نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ بھی رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکومت نے امریکہ کو لبنان میں ہزاروں پیجر دھماکے کرنے کے اپنے منصوبے کے بارے میں مطلع نہیں کیا تھا۔

دوسری طرف، صیہونی حکام نے اس ویب سائٹ کو بتایا کہ تل ابیب اس کارروائی کے نتیجے میں تناؤ کے شدید اضافے کے خطرے سے آگاہ ہے اور حزب اللہ کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر ان کی فوج تیار حالت میں ہے۔ اس سے قبل، لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک نے منگل کے روز کہا تھا کہ حزب اللہ کے متعدد ارکان کے ہاتھ میں موجود پیجرز دھماکے سے پھٹ گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1161071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161071/نتانیاهو-کی-جنگی-کابینہ-نے-پیجر-دھماکوں-منظوری-دی-تھی-آکسیوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com