QR CodeQR Code

پی بی 36 قلات میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ر پولنگ ملتوی

19 Sep 2024 19:03

حکومت بلوچستان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے عمل کو امن و امان کی بحالی تک ملتوی کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے حکومت بلوچستان کی درخواست پر پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والے ری الیکشنز کو ملتوی کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی تھی کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مذکورہ پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والے ری پولنگ کے عمل کو ملتوی کیا جائے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 23 ستمبر 2024 کو ہونے والے سات پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امن و امان کی صورتحال کی بحالی تک ری پولنگ روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس حلقے سے اس سے قبل کامیاب قرار پانے والے میر ضیاء لانگو بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ تھے۔ الیکشن ٹریبونل نے ایک فیصلے میں ری پولنگ کا فیصلہ سناتے ہوئے انکی اسمبلی رکنیت معطل کردی اور انکا قلمدان کالعدم قرار دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1161053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161053/پی-بی-36-قلات-میں-سیکیورٹی-صورتحال-کے-پیش-نظر-ر-پولنگ-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com