QR CodeQR Code

فلسطینی طلباء پر صہیونی مظالم کی تفصیلات

18 Sep 2024 18:39

غزہ میں تقریباً 718 ہزار طلباء صہیونی مظالم اور فوجی حملوں کی شدت کی وجہ سے اپنے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں حاضر نہیں ہو پا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی حکومت کی کارروائیوں کے نتیجے میں دس ہزار سے زیادہ فلسطینی طلباء شہید ہو چکے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق فلسطین کی وزارت تعلیم نے اطلاع دی ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز، 7 اکتوبر، سے اب تک صہیونی حکومت کے مظالم کے باعث 11 ہزار سے زیادہ فلسطینی طلباء شہید ہو چکے ہیں۔ مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق، وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق، غزہ جنگ کے دوران شہید طلباء کی تعداد 11 ہزار ایک تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 17 ہزار 772 دیگر طلباء زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بہت سے کی حالت نازک ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غزہ میں 10 ہزار 888 طلباء شہید ہوئے ہیں، جبکہ 113 طلباء کرینے مغربی کنارے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ شہیدوں اور زخمیوں کے علاوہ، 429 طلباء کو صہیونیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔ فلسطین کی وزارت تعلیم نے بتایا ہے کہ تقریباً 529 اساتذہ اور انتظامی عملے کے افراد بھی شہید ہو چکے ہیں، اور زخمیوں کی تعداد 3 ہزار 686 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 129 وزارت کے ملازمین بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 362 سرکاری اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو صہیونی حملوں میں نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 62 مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور 124 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مغربی کنارے میں، 69 اسکول اور 5 یونیورسٹیاں حملوں میں تباہ ہو چکی ہیں، اور غزہ کے 133 اسکول غیر فوجی پناہ گزینوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ وزارت کے مطابق، غزہ میں تقریباً 718 ہزار طلباء صہیونی مظالم اور فوجی حملوں کی شدت کی وجہ سے اپنے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں حاضر نہیں ہو پا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161045/فلسطینی-طلباء-پر-صہیونی-مظالم-کی-تفصیلات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com