QR CodeQR Code

کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات کا حامل مسافر گرفتار

19 Sep 2024 17:21

ترجمان کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر لگے عراقی ویزہ پر ضروری سیکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہ تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات کے حامل مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر سفرکرنے والے مسافر کو گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت محمد کاشف جلیل کے نام سے ہوئی، جو فلائٹ نمبر جی نائن 548 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔ امیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا، مشکوک معلوم ہونے پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزارا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر لگے عراقی ویزہ پر ضروری سیکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہ تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ثاقب نامی ایجنٹ سے 500 ڈالر میں حاصل کیں۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161024/کراچی-ایئرپورٹ-پر-جعلی-دستاویزات-کا-حامل-مسافر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com