QR CodeQR Code

لاہور، تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

19 Sep 2024 16:19

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کرسیاں لگا کر راستے میں بیٹھے تھے، جس سے ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہو رہا تھا۔ ملزمان منع کرنے کے باوجود باز نہ آئے۔ پولیس نے کارروائی کی تو تمام ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس بی پولیس نے تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ راستہ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کرسیاں لگا کر راستے میں بیٹھے تھے، جس سے ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہو رہا تھا۔ ملزمان منع کرنے کے باوجود باز نہ آئے۔ پولیس نے کارروائی کی تو تمام ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں غلام مصطفیٰ، تصور حسین، غلام محی الدین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ سب انسپکٹر خالد محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ کارکنان جلسے کیلئے استقبالیہ کیمپ لگا کر بیٹھے تھے، اور کیمپ بھی سڑک کے ایک طرف تھا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہو رہی تھی۔ کیمپ میں شہریون کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی تھی، جو غیر قانونی اقدام نہیں، ہاں البتہ لاہور پولیس کا مقدمہ درج کرنا غیر قانونی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161021/لاہور-تحریک-انصاف-کے-12-رہنماو-ں-اور-کارکنوں-کیخلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com