QR CodeQR Code

سعید غنی نے کراچی میں سڑکیں خراب ہونے کی وجوہات بتا دیں

19 Sep 2024 15:54

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ ماہ سے ریڈ لائن منصوبے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، کب تک مکمل ہوگا حتمی نہیں بتا سکتا، کورنگی کاز وے پر 24 گھنٹے کام ہو رہا ہے، جنوری میں مکمل ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں جو سڑکیں خراب ہوئیں ان کی مختلف وجوہات ہیں، سڑکوں کی خرابی کے معاملے پر کچھ انجینئرز کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بارش کے پانی سے زیادہ سیوریج کا پانی سڑکوں کیلئے خراب ہوتا ہے، لوگ بارش کے پانی کو ڈرین کرنے کے لیے گٹر کے ڈھکن ہٹا دیتے ہیں تاکہ بارش کا پانی ڈرین ہو سکے۔

سعید غنی نے کہا کہ پانی کی وجہ سے سیوریج کی لائن اوور فلو ہو جاتی ہے اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کمیٹیز کو ماضی میں 5 لاکھ روپے ماہانہ ملا کرتے تھے جو بڑھا کر 12 لاکھ کر دیئے ہیں، یونین کمیٹیز کے فنڈز میں اضافہ کیا ہے تاکہ وہ اپنےعلاقے کے کام کرا سکے۔


خبر کا کوڈ: 1161012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161012/سعید-غنی-نے-کراچی-میں-سڑکیں-خراب-ہونے-کی-وجوہات-بتا-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com