QR CodeQR Code

بلاول بھٹو نے فضل الرحمان سے نہیں کہا کہ آئینی ترمیم منظور کرنا مجبوری ہے، مرتضیٰ وہاب

19 Sep 2024 15:47

اپنے بیان میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے آئینی عدالتوں کے قیام سے متعلق گفتگو کی، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان مجوزہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین نے مولانا فضل الرحمان سے ایسی کوئی بات نہیں کی کہ آئینی ترمیم منظور کرنا مجبوری ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری دیگر تجاویز کے بجائے آئینی عدالتوں سے متعلق صرف اپنے ڈرافٹ کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں خود ہفتے کو مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات میں شریک تھا، سینیٹر کامران مرتضیٰ کو یقیناً کوئی غلط فہمی ہوئی۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے آئینی عدالتوں کے قیام سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان مجوزہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161011/بلاول-بھٹو-نے-فضل-الرحمان-سے-نہیں-کہا-کہ-آئینی-ترمیم-منظور-کرنا-مجبوری-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com