QR CodeQR Code

معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا، لیاقت بلوچ

19 Sep 2024 10:48

اپنے ایک بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ 21 ستمبر کو جماعتِ اسلامی کے سیاسی امور کا جائزہ اجلاس ہوگا، 6 اکتوبر کو ملی یکجہتی کونسل کی کوئٹہ میں غزہ فلسطین کانفرنس ہوگی جبکہ 7 اکتوبر کو پورے ملک میں غزہ فلسطین سے یک جہتی کا دن منایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے عوام کو منظم اور متحرک کریں گے، حکومت دھرنا معاہدے پر عمل کرے، معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام سے بجلی، گیس اور پیٹرول کی حقیقی قیمتیں وصول کرنے سے ہی معیشت کا پہیہ چلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی رکن سازی مہم پورے ملک میں جاری ہے، 21 ستمبر کو جماعتِ اسلامی کے سیاسی امور کا جائزہ اجلاس ہوگا، 6 اکتوبر کو ملی یکجہتی کونسل کی کوئٹہ میں غزہ فلسطین کانفرنس ہوگی جبکہ 7 اکتوبر کو پورے ملک میں غزہ فلسطین سے یک جہتی کا دن منایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1160974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160974/معاہدے-سے-فرار-کا-راستہ-حکومت-کو-مہنگا-پڑے-گا-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com