QR CodeQR Code

صیہونی فوج کے سربراہ کی حزب اللّٰہ کو دھمکی

19 Sep 2024 06:33

اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے لبنان دھماکوں پر احتساب کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شناخت، جگہ اور حالات جانے بغیر ہزاروں افراد کو دھماکوں کا نشانہ بنانا شرمناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے حزب اللّٰہ کو دھمکی دے دی، کہا کہ ہمارے پاس بہت سی صلاحیتیں ہیں، جو ہم نے ابھی فعال نہیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں، ہر مرحلے پر حزب اللّٰہ کو بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ادھر اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے لبنان دھماکوں پر احتساب کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ شناخت، جگہ اور حالات جانے بغیر ہزاروں افراد کو دھماکوں کا نشانہ بنانا شرمناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160950/صیہونی-فوج-کے-سربراہ-کی-حزب-الل-ہ-کو-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com