QR CodeQR Code

کشمیر اسمبلی الیکشن میں جیل میں بند سرجان برکاتی کی بیٹی صغریٰ برکاتی کی مہم تیز

19 Sep 2024 13:43

سرجن برکاتی کے جیل جانے کے بعد گھر کی دیکھ بھال ماں نے کی لیکن والدہ کے جیل جانے کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری صغریٰ پر آ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سیاست پورے ملک میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ کشمیر میں جاری اسمبلی الیکشن میں کئی علیحدگی پسند رہنما امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے خاص سرجن برکاتی ہیں۔ جیل میں بند علیحدگی پسند رہنما سرجن برکاتی بیروہ اور گاندربل اسمبلی سیٹوں سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بھارتی جیل میں بند سرجن برکاتی کی بیٹی صغرٰی برکاتی اپنے باپ کے لئے انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ سرجن برکاتی 2016ء میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔ سرجن برکاتی پر کراؤڈ فنڈنگ ​​اور منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔ سرجن برکاتی کو گزشتہ سال منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

جبکہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ دوبارہ گرفتار ہونے کے بعد برکاتی فی الحال جیل میں ہیں۔ تاہم بعد میں ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ علیحدگی پسند رہنما سرجن برکاتی کی بیٹی صغریٰ برکاتی کے لئے یہ بیروہ اور گاندربل اسمبلی الیکشن اپنے والد کی طرح بہت خاص ہے۔ کیونکہ صغریٰ برکاتی کے والد سرجن برکاتی اور والدہ شبروزہ برکاتی دونوں اس وقت جیل میں ہیں۔ اس لئے وہ عوام کے درمیان ووٹ اور حمایت حاصل کرنے کے لئے نہیں جا سکتے۔ ایسے میں صغریٰ برکاتی اور اسکا بھائی اذان برکاتی نے اپنے والد کو جتوانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے والد اس الیکشن میں جیت جائیں۔ دراصل سرجن برکاتی کے جیل جانے کے بعد گھر کی دیکھ بھال ماں نے کی لیکن والدہ کے جیل جانے کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری صغریٰ پر آ گئی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ گاندربل اور بڈگام اسمبلی سیٹوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جن کے سامنے آزاد امیدوار سرجن برکاتی کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1160936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160936/کشمیر-اسمبلی-الیکشن-میں-جیل-بند-سرجان-برکاتی-کی-بیٹی-صغری-مہم-تیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com