QR CodeQR Code

علی امین گنڈاپور نے لاہور میں جلسے کیلئے پارٹی اجلاس آج بلا لیا

19 Sep 2024 01:30

ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں لاہور جلسہ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہونیوالے جلسے کیلئے پارٹی اجلاس آج بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں لاہور جلسہ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی۔ جلسے کیلئے روانگی اور مقام کے حوالے سے پلان ترتیب دیا جائیگا، اجلاس میں جلسے کو پُرامن بنانے اور روٹس کا جائزہ لینے کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1160886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160886/علی-امین-گنڈاپور-نے-لاہور-میں-جلسے-کیلئے-پارٹی-اجلاس-ا-ج-بلا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com