QR CodeQR Code

وکلا کی نمائندہ تنظیموں کے علاوہ کسی کو ہڑتالوں کی کال دینے کی اجازت نہیں

آئینی پیکیج پر بحث کیلئے بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز پر مشتمل کمیٹی تشکیل

18 Sep 2024 23:54

وزیرقانون تارڑ کا سپریم کورٹ بار کے اجلاس میں وکلا کے ساتھ اہم نکات پر اتفاق ہو گیا، آئینی پیکیج کا حتمی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے وکلا کمیٹی کو دیا جائے گا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حتمی آئینی پیکیج کے مسودے میں وکلا کمیٹی کی آرا کو شامل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آئینی پیکیج پر بحث کے لیے بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی سات روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا سپریم کورٹ بار کے اجلاس میں وکلا کے ساتھ اہم نکات پر اتفاق ہو گیا، آئینی پیکیج کا حتمی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے وکلا کمیٹی کو دیا جائے گا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حتمی آئینی پیکیج کے مسودے میں وکلا کمیٹی کی آرا کو شامل کیا جائے گا، وکلا کی نمائندہ تنظیموں کے علاوہ کسی کو ہڑتالوں کی کال دینے کی اجازت نہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا آئینی پیکیج کے حوالے سے اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1160883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160883/آئینی-پیکیج-پر-بحث-کیلئے-بار-کونسلز-اور-ایسوسی-ایشنز-مشتمل-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com