QR CodeQR Code

ہر الیکشن میں نئے صوبےکا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے، طارق بشیر چیمہ

18 Sep 2024 23:41

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ ( ق) کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے سب ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ بہاولپور کے لوگوں نے متفقہ آئین پر دستخط کیے تھے۔ ہمیں جنوبی پنجاب صوبے سے کوئی اختلاف نہیں۔ تخت لاہور کے بعد اب ملتان کے جوتے کھانا شروع کر دیں، بہاولپور صوبے کی حیثیت بحال کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ ( ق) طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کے متعلق باتوں کی سوائے سیاسی نعرے کے کوئی حیثیت نہیں، سیاسی جماعتیں سیاسی اسٹنٹ کے لیے نئے صوبے بنانے کے نعرے لگاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی، نئے صوبے بننے سے سارا بجٹ لاہور، ملتان میں نہیں لگے گا، جتنے چھوٹے یونٹ بنیں گے اتنا ہی بہتر ہو گا، بہاولپور کی ایک مختلف حیثیت ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے سب ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ بہاولپور کے لوگوں نے متفقہ آئین پر دستخط کیے تھے۔ ہمیں جنوبی پنجاب صوبے سے کوئی اختلاف نہیں۔ تخت لاہور کے بعد اب ملتان کے جوتے کھانا شروع کر دیں، بہاولپور صوبے کی حیثیت بحال کی جائے۔ راہنما مسلم لیگ قاف نے مزید کہا کہ بہاولپور سٹیڈیم میں بانی پی ٹی آئی نے بھی صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا، پیپلزپارٹی نئے صوبے کا نعرہ صرف ملتان کی حد تک لگاتی ہے، الیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160882/ہر-الیکشن-میں-نئے-صوبےکا-نعرہ-لگا-کر-عوام-کو-بیوقوف-بنایا-جاتا-ہے-طارق-بشیر-چیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com