QR CodeQR Code

اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہو سکتیں، پلوشہ خان

18 Sep 2024 22:59

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے دستخط کیے۔ میثاق جمہوریت ایک دستاویز ہے، میثاق جمہوریت کے بہت سارے نکات پرعمل ہوا۔ انہوں نے آئینی ترامیم کے مسودے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرقانون کو مسودے کے معاملے پر موقف دینا چاہیے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہو سکتیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے دستخط کیے۔ میثاق جمہوریت ایک دستاویز ہے، میثاق جمہوریت کے بہت سارے نکات پرعمل ہوا۔ انہوں نے آئینی ترامیم کے مسودے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرقانون کو مسودے کے معاملے پر موقف دینا چاہیے تھا۔ مارکیٹ میں 10 مسودے گردش کررہے ہیں، میں نے ایک بھی نہیں دیکھا، 10 قسم کے مسودے سامنے آئیں گے تو پھر 10 باتیں ہی پھیلیں گی، ہمیں اصل ڈرافٹ نہیں دکھایا گیا۔ راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، کسی کے کردار کی کوئی بھی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

عمران خان کے حوالے سے سوال پر پلوشہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گفتگو پر کیا بات کروں۔؟ اگر اتفاق رائے نہیں ہوگا تو آئینی ترامیم نہیں ہوسکتیں، اتحادی جماعتیں نمبرز گیم مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، حکومت اسمبلی اجلاس سے قبل نمبرز گیم کے حوالے سے پراعتماد تھی، ہمیں نمبرز پورے ہونے کے متعلق حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے دن سے مشکلات میں گھری ہے۔ ہم نے کبھی بھی عدالت کے خلاف لشکرکشی نہیں کی۔ میثاق جمہوریت معاہدے کے پابند ہیں، ہم میثاق جمہوریت کی وجہ سے آئینی عدالت کا دفاع کریں گے۔ پلوشہ خان نے مزید کہا کہ بھٹو کی پھانسی پر مٹھائی بانٹنے والوں میں بانی پی ٹی آئی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1160879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160879/اتفاق-رائے-کے-بغیر-ا-ئینی-ترامیم-نہیں-ہو-سکتیں-پلوشہ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com