QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیتی ہے، جاوید لطیف

18 Sep 2024 22:46

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں، الگ آئینی عدالت بننے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا سیشن اور ہائی کورٹ کو بائی پاس کرکے سپریم کورٹ سیاسی فیصلے کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں، الگ آئینی عدالت بننے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا سیشن اور ہائی کورٹ کو بائی پاس کرکے سپریم کورٹ سیاسی فیصلے کرتی ہے۔ نواز شریف کو تاحیات نااہل کسی چھوٹی عدالت نے نہیں کیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پاکستان گرداب میں پھنسا، سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کےتحت فیصلے دیتی ہے۔ میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو لانچ کرنے سے پاکستان کی بربادی ہوئی، آج بھی بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری میسر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1160878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160878/سپریم-کورٹ-نظریہ-ضرورت-کے-تحت-فیصلے-دیتی-ہے-جاوید-لطیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com