QR CodeQR Code

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرینگے، محمد بن سلمان

18 Sep 2024 17:58

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنیوالے ممالک کے شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کیلئے راہیں ہموار کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کے سالانہ اجلاس سے اپنے والد خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کی جانب سے خطاب کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے سنگین حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کیلئے راہیں ہموار کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160870/فلسطینی-ریاست-کے-قیام-تک-اسرائیل-سے-تعلقات-قائم-نہیں-کرینگے-محمد-بن-سلمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com