QR CodeQR Code

یو این جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قرارداد منظور، اسرائیل سے ناجائز قبضہ ختم کرنیکا مطالبہ

18 Sep 2024 18:36

قرارداد کے حق میں 124 ووٹ آئے، امریکا اور 12 دیگر ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ اسرائیل اور دیگر 43 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، قطر، مصر اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک نے قرارداد پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد میں اسرائیل سے ناجائز قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نیو یارک سے خبر ایجنسی کے مطابق قرارداد میں اسرائیل کو فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ ایک سال کے اندر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کے حق میں 124 ووٹ آئے، امریکا اور 12 دیگر ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ اسرائیل اور دیگر 43 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، قطر، مصر اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک نے قرارداد پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 1160869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160869/یو-این-جنرل-اسمبلی-میں-فلسطین-کے-حق-قرارداد-منظور-اسرائیل-سے-ناجائز-قبضہ-ختم-کرنیکا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com