QR CodeQR Code

پی ٹی آئی دور میں سب ٹرانسفر، پوسٹنگ پیسے لیکر ہوتی تھی

پنجاب میں 14 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں، مریم نواز شریف

18 Sep 2024 20:43

وزیراعلیٰ پنجاب کا پبلک سکولز ری آرگنائزنگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکولوں کے مسئلے کا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے، پی ٹی آئی دور میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ارب کی کرپشن کی گئی، اس کرپشن پر تو پی ٹی آئی کے سابق وزیرتعلیم پر کرپشن کا کیس بننا چاہیے، پی ٹی آئی دور میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہوا، پی ٹی آئی دور میں سب ٹرانسفر، پوسٹنگ پیسے لیکر ہوتی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 14 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پبلک سکولز ری آرگنائزنگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں تقریب 50 ہزار سکول ہیں، جو خواب دیکھا تھا آج اس کا آغاز ہو گیا ہے، وزیر تعلیم اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دفتر میں بیٹھ کر فیصلے نہیں کرتی، عوام میں جا کر ان سے بات چیت کرکے اقدامات کرتی ہوں، سکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سکولوں کے مسئلے کا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے، پی ٹی آئی دور میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ارب کی کرپشن کی گئی، اس کرپشن پر تو پی ٹی آئی کے سابق وزیرتعلیم پر کرپشن کا کیس بننا چاہیے، پی ٹی آئی دور میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہوا، پی ٹی آئی دور میں سب ٹرانسفر، پوسٹنگ پیسے لیکر ہوتی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں شہباز شریف دور کے بعد اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پربریفنگ لی تو سن کر اوسان خطا ہوگئے، ہم تعلیم کے معیارکو بہتر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1160860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160860/پنجاب-میں-14-ہزار-سکولوں-کو-آؤٹ-سورس-کر-رہے-ہیں-مریم-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com