QR CodeQR Code

ہم نے حکومت کا مجوزہ مسودہ یکسر مسترد کر دیا، مولانا فضل الرحمان

ملک اور قوم کی امانت میں اس سے بڑی خیانت نہ ہوتی اگر ہم اسکا ساتھ دیتے

18 Sep 2024 18:27

اسد قیصر کے گھر سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کا مجوزہ مسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہ تھا۔ انھوں نے کہا وہ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمارا مسودہ نہیں، پھر جو مسودہ دیا گیا، وہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کا مجوزہ مسودہ یکسر مسترد کر دیا ہے، اب تو حکومت یہ بھی کہہ رہی ہے کہ ہمارا کوئی مسودہ تھا ہی نہیں۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر کے گھر سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے حکومت کا مجوزہ مسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہ تھا۔ انھوں نے کہا وہ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمارا مسودہ نہیں، پھر جو مسودہ دیا گیا، وہ کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مسودہ کسی کو دیا گیا، کسی کو نہیں دیا گیا۔ جو ہمیں مسودہ دیا گیا، اس کا مطالعہ کیا، وہ کسی طرح بھی قابل قبول نہ تھا۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ملک اور قوم کی امانت میں اس سے بڑی خیانت نہ ہوتی اگر ہم اس کا ساتھ دیتے۔ صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے آپ کو کوئی جواب نہیں دیا، جس پر مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے کہا میں بھی کوئی جواب نہیں دے رہا۔


خبر کا کوڈ: 1160848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160848/ہم-نے-حکومت-کا-مجوزہ-مسودہ-یکسر-مسترد-کر-دیا-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com