QR CodeQR Code

مولانا نے کہا ہے کہ مسودے کو مکمل مسترد کردیا ہے۔

آئینی ترامیم کے معاملے پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ موقف ہوگا، اسد قیصر

18 Sep 2024 19:39

اسلام آباد میں سربراہ جے یو آئی اور سابق صدر پی ٹی آئی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانے کے بعد پی ٹی آئی کے راہنما کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر جے یو آئی اورپی ٹی آئی پارلیمنٹ کےاندر جو کریں گے ملکر کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ موقف ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان اور عارف علوی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانے کے بعد اسد قیصر کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر جے یو آئی اورپی ٹی آئی پارلیمنٹ کےاندر جو کریں گے ملکر کریں گے۔ کل لاہور میں وکلا کا بہت بڑا کنونشن ہو رہا ہے، اس وکلا کنونشن کی تجاویز بھی سامنے رکھیں گے،  مولانا نے کہا ہے کہ مسودے کو مکمل مسترد کردیا ہے۔

راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت نےآئینی ترامیم کو اپنے پارلیمنٹرینز سے بھی چھپایا، پارلیمنٹ کا حق ہے جو بھی قانون سازی کریں اس پر اوپن ڈبیٹ ہونی چاہیے، یہ پارلیمنٹ جعلی طور پر بنی ہے۔ جے یو آئی کے ساتھ  مشاورت سے معاملات آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ طے ہوا ہے جو بھی آئینی ترامیم ہو گی اس پر ہمارا مشترکہ موقف ہوگا، یہ چوری، ڈاکہ زنی ہوسکتی ہے قانون سازی نہیں، اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانا ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 1160843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160843/ا-ئینی-ترامیم-کے-معاملے-پر-جے-یو-آئی-اور-پی-ٹی-کا-مشترکہ-موقف-ہوگا-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com