QR CodeQR Code

2040ء کے پاکستان سے متعلق ڈرافٹ تیار کیا ہے، گورنر سندھ

18 Sep 2024 20:02

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 3 حصوں کو میں نے جوڑا، ایم کیو ایم کو اس لیے متحد کیا تاکہ وہ ملک کو ٹھیک کرے، ہم اس پاکستان کی بات کر رہے ہیں جو معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 2040ء کا پاکستان کیسا ہونا چاہیئے، کتنی ایکسپورٹ کرے گا، اس کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان، چیمبر آف پاکستان اور دیگر کو خطوط لکھے ہیں، 25 دسمبر کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے روڈ میپ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15 ایئر لائنز ہونی چاہئیں، کراچی میں 30 اور ملک بھر میں 100 ہوٹل ہونے چاہئیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی کو آئی ٹی سٹی بنا کر ہی دم لیں گے، حیدرآباد آئی ٹی انیشی ایٹیو شروع کرنے کی تیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام کے اصولوں پر ترقی یافتہ ممالک عمل کر رہے ہیں، تمام مسالک کاروباری شخصیات این جی اوز کو ایک میز پر بٹھایا ہے۔ گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 3 حصوں کو میں نے جوڑا، ایم کیو ایم کو اس لیے متحد کیا تاکہ وہ ملک کو ٹھیک کرے، ہم اس پاکستان کی بات کر رہے ہیں جو معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1160841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160841/2040ء-کے-پاکستان-سے-متعلق-ڈرافٹ-تیار-کیا-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com