QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان کیجانب سے غاصب صیہونی رژیم کے اہم فوجی اڈے پر میزائل حملہ

18 Sep 2024 19:07

لبنان میں اسرائیلی پیجر حملے کیبعد اپنی پہلی کارروائی میں لبنانی مزاحمتی تحریک نے نافیہ زیو نامی اہم اسرائیلی آرٹلری بیس کو اپنے تباہ کن میزائلوں کیساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے نافیہ زیو کے علاقے میں واقع غاصب اسرائیلی فوج کی اہم توپخانہ بیس کو اپنے تباہ کن میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مستحکم فلسطینی عوام اور ان کی بہادرانہ و عظیم مزاحمت کی حمایت سمیت لبنان کے جنوبی دیہاتوں پر دشمن کے جارحانہ حملوں بالخصوص مجدل سلم و بلیدا، کے جواب میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدین ​​نے نافیہ زیو کے علاقے میں واقع غاصب اسرائیلیوں کی آرٹلری بیس کو اپنے تباہ کن میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ادھر صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت (Yediot Aharonot) نے بھی اعلان کیا ہے کہ لبنان سے تقریباً 10 میزائل شمالی بستیوں کی جانب آ گرے جس سے مغربی الجلیل کے علاقے میں انتباہی سائرن بج اٹھے جبکہ یہ حملہ ریڈیو مواصلاتی آلات (پیچر) کے پھٹنے کے بعد حزب اللہ لبنان کا پہلا میزائل حملہ ہے۔

صیہونی چینل 14 نے بھی اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے 8 اکتوبر (غزہ پر قابض صیہونی فوج کے حملوں کے بعد) سے اب تک 8 ہزار 200 میزائل فائر کئے ہیں جن میں سے 1 ہزار 307 اگست کے مہینے میں داغے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1160831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160831/حزب-اللہ-لبنان-کیجانب-سے-غاصب-صیہونی-رژیم-کے-اہم-فوجی-اڈے-پر-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com