QR CodeQR Code

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فلسطینی پرچم لہرانے کے الزام میں پانچ نوجوان گرفتار

18 Sep 2024 19:53

ملزم نوجوانوں کے خلاف پولیس کارروائی کے باوجود ہندو تنظیموں سے وابستہ ارکان نے پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا دیا اور نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ پولیس نے تربہار تھانہ علاقہ سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار نوجوانوں پر تربہار کے علاقے میں فلسطین کے مشابہ جھنڈا لگانے کا الزام ہے۔ وہیں گرفتار نوجوانوں کے افراد خاندان نے بتایا کہ لڑکوں کا کوئی قصور نہیں ہے، انہوں نے انجانے میں یہ کام کیا ہے، وہ کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں، وہ بے قصور ہیں، انہیں رہا کیا جائے۔ دوسری جانب کچھ ہندو تنظیموں نے اس معاملہ پر احتجاج کررہے ہیں اور گرفتار نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے لڑکوں پر علاقہ میں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔

بیلاسپور کوتوالی کی سی ایس پی پوجا کماری نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ شہر کے ایک علاقے میں کچھ نوجوان دوسرے ملک کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔ شکایت درج کرنے کے بعد تمام نوجوانوں کی شناخت کی گئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ان نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس معاملہ کو کچھ ہندو تنظیموں کی جانب سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔ ملزم نوجوانوں کے خلاف پولیس کارروائی کے باوجود ہندو تنظیموں سے وابستہ ارکان نے پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا دیا اور نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1160817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160817/بھارتی-ریاست-چھتیس-گڑھ-میں-فلسطینی-پرچم-لہرانے-کے-الزام-پانچ-نوجوان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com