QR CodeQR Code

امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابل مسلسل گراوٹ کا شکار

18 Sep 2024 18:09

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05 پیسے کی کمی سے 280 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ نئے انفلوز سے مالیاتی خلاء پر ہونے، اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چار ماہ بعد سرپلس ہونے اور آئی ایم ایف کے مطلوبہ شرائط پورے ہونے سے رواں ماہ قرض پروگرام کی منظوری یقینی ہونے جیسے عوامل کے باعث بدھ کو مسلسل چھٹے دن بھی امریکی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پاکستانی یورو بانڈز کی ویلیو بڑھنے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مزید 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی اطلاعات، ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل فنڈز کے ممکنہ اجراء کی پیش گوئیوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 27 پیسے کی کمی سے 277 روپے 85 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08 پیسے کی کمی سے 278 روپے 04 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05 پیسے کی کمی سے 280 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1160811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160811/امریکی-ڈالر-پاکستانی-روپے-کے-مقابل-مسلسل-گراوٹ-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com