QR CodeQR Code

اسرائیل کی تنازعات وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں، رجب طیب اردوان

18 Sep 2024 14:37

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ میں تنازعات کو وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں، اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کو فون کرکے لبنان میں پیجر دھماکوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں تنازعات کو وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں، اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گذشتہ روز لبنان کے مخلتف علاقوں میں لوگوں کے زیرِ استعمال پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے کیے گئے تھے، جن میں 12 افرد شہید جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پیجرز حزب اللّٰہ کے متعدد اراکین کے زیرِ استعمال تھے اور ان کے پھٹنے سے اس کے 8 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں، جس کا ذمے دار اسرائیل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160789/اسرائیل-کی-تنازعات-وسیع-علاقے-تک-پھیلانے-کوششیں-خطرناک-ہیں-رجب-طیب-اردوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com