QR CodeQR Code

افغان قونصلر کیجانب سے قومی ترانے کی بے توقیری پر کے پی اسمبلی میں قرار داد جمع

18 Sep 2024 14:57

پاکستان پیپلز پارٹی کے احمد کنڈی نے قرار داد اسمبلی میں جمع کرائی، قرارداد میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا اور بیٹھے رہنا سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سفارتی حکام کی جانب سے قومی ترانے کی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے احمد کنڈی نے قرار داد اسمبلی میں جمع کرائی، قرارداد میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا اور بیٹھے رہنا سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ قومی ترانے کی بے توقیری کرنے والے قائم مقام افغان قونصل جنرل کے خلاف اسلام آباد اور کابل دونوں سطح پر شدید احتجاج ریکارڈ کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 1160787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160787/افغان-قونصلر-کیجانب-سے-قومی-ترانے-کی-بے-توقیری-پر-کے-پی-اسمبلی-میں-قرار-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com