QR CodeQR Code

پشاور سے قطر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دوحہ جانیوالا مسافر گرفتار

18 Sep 2024 14:51

اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی اور سامان کو مشکوک سمجھتے ہوئے چیک کیا تو 1.472 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور سے قطر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور ائیرپورٹ سے دوحہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کی گئی۔ عملے نے مسافر سے 1.472 کلوگرام آئس برآمد کرلی، جو ملزم ثاقب اللہ نے بیگ کی تہ میں مہارت سے چھپا کر رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی اور سامان کو مشکوک سمجھتے ہوئے چیک کیا تو 1.472 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1160786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160786/پشاور-سے-قطر-منشیات-اسمگلنگ-کی-کوشش-ناکام-دوحہ-جانیوالا-مسافر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com