QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح

18 Sep 2024 14:36

اس ایپ کا سلوگن اختیار عوام کا ہے، اس عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچاسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلیٰ عوامی پورٹل “اختیار عوام کا” (اصلاح یا سزا) موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔ اس ایپ کا سلوگن اختیار عوام کا ہے، اس عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچاسکیں گے۔ ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی۔

عوامی پورٹل کے اجراء سے عوامی شکایات پر عمل درآمد تیز ہوجائے گا، اس پورٹل میں محکموں سے متعلق عوامی رائے بھی شامل ہے، جس کے ذریعے وزیراعلیٰ اپنے صوبے کے عوام کے جذبات اور احساسات سے باخبر رہینگے۔ جبکہ تمام محکموں اور افسران کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہوپائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1160783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160783/خیبر-پختونخوا-میں-اختیار-عوام-کا-موبائل-ایپ-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com