QR CodeQR Code

ہم کسی بھی محکمے کے سربراہ کی ایکسٹینشن کے حق میں نہیں، حافظ نعیم الرحمان

18 Sep 2024 14:25

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حکومت کو ایک مسودہ جو کہیں سے برآمد ہوتا ہے، پارلیمنٹ کا کام ہوتا قانون لانے سے پہلے اس پر بحث کی جائے، پارلیمنٹ میں ابھی بھی ارکان کہہ رہے ہیں کہ ان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، جس انداز اور جس وقت اس ترمیم کا تعین کیا گیا، اس کا مقصد یہی ہے کہ مرضی کی عدلیہ اور مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کسی بھی محکمے کے سربراہ کی ایکسٹینشن کے حق میں نہیں، حکومت کے پاس معاہدہ پورا کرنے کیلئے چند روز باقی ہیں، تیس ستمبر کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امیر العظیم، ضیاء الدین انصاری، قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ حکومت کو ایک مسودہ جو کہیں سے برآمد ہوتا ہے، پارلیمنٹ کا کام ہوتا قانون لانے سے پہلے اس پر بحث کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ابھی بھی ارکان کہہ رہے ہیں کہ ان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، جس انداز اور جس وقت اس ترمیم کا تعین کیا گیا، اس کا مقصد یہی ہے کہ مرضی کی عدلیہ اور مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس طرح کی ترمیم لانے کی مذمت کرتے ہیں۔ امیر جماعت نے کہا کہ حکومت کیساتھ معاہدے کا وقت ختم ہونیوالا ہے، تیس تاریخ کو مدت مکمل ہو گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس لائحہ عمل میں ہڑتال پہہ جام احتجاج اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہے بھی ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160777/ہم-کسی-بھی-محکمے-کے-سربراہ-کی-ایکسٹینشن-حق-میں-نہیں-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com