لاہور جلسہ، تحریک انصاف نے 27 رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دیدی
18 Sep 2024 12:07
صدر لاہور شیخ امتیاز محمود اور سیکرٹری جنرل اویس یونس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی میں شامل منتظمین لاہور جلسے کے تمام تر انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔ علی امتیاز وڑائچ کو چئیرپرسن جلسہ مینجمنٹ کمیٹی مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبدالکریم خان کو جلسہ فنانس کمیٹی کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کے انتظامات کیلئے 27 رکنی منتظمین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ صدر لاہور شیخ امتیاز محمود اور سیکرٹری جنرل اویس یونس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی میں شامل منتظمین لاہور جلسے کے تمام تر انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔ علی امتیاز وڑائچ کو چئیرپرسن جلسہ مینجمنٹ کمیٹی مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبدالکریم خان کو جلسہ فنانس کمیٹی کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح احمر بھٹی کو سکیورٹی کمیٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو قانونی ٹیم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ عالیہ حمزہ، افضل خان، حماد اعوان، یاسر گیلانی، تقی رضا خان، عائشہ بھٹہ، آصف بھنڈر، عظیم اختر، فیصل شاہجہاں، فاطمہ حیدر، غلام محی الدین دیوان، حاجی طاہر نوید، جاوید اکرم ٹونی،کاشف اسماعیل، محبوب ارشاد، وقاص اسلم سمیت دیگر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اجازت نہیں دی گئی۔
خبر کا کوڈ: 1160762