QR CodeQR Code

قومی ترانے کی بے ادبی کرنیوالے افغان عہدیدار بارے بڑا انکشاف

18 Sep 2024 11:56

حکومتی ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ پر یہ اور اس کا خاندان 2015 میں یو این ایچ سی آر سے ڈالر اور راشن لیکر افغانستان واپس جا چکے تھے۔ پی او آر کارڈ کب کے ختم ہو چکے ہیں اور یکم ستمبر سے اس سمیت تمام افغان مہاجرین غیر قانونی قیام پذیر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ترانے کی بے ادبی کرنیوالے افغان عہدیدار بارے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان عہدے دار کی شناختی دستاویزات ہی مکمل نہیں ہیں، محب اللہ شاکر کے پاس نہ افغانی پاسپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی دوسری دستاویز ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ پر یہ اور اس کا خاندان 2015 میں یو این ایچ سی آر سے ڈالر اور راشن لیکر افغانستان واپس جا چکے تھے۔ پی او آر کارڈ کب کے ختم ہو چکے ہیں اور یکم ستمبر سے اس سمیت تمام افغان مہاجرین غیر قانونی قیام پذیر ہیں۔

حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ ان کو وزارت داخلہ کی جانب سے مزید توسیع نہیں دی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز 12 ربیع الاول کی مناسبت سے رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصل جنرل نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکا کھڑے ہوئے مگر افغان قونصل جنرل نے اس موقع پر کھڑے ہونے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ سفارتی آداب کے تحت کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ تعیناتی کے دوران میزبان ملک کے قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ افغان قونصل جنرل کا یہ عمل سریحاً سفارتی قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160757/قومی-ترانے-کی-بے-ادبی-کرنیوالے-افغان-عہدیدار-بارے-بڑا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com