QR CodeQR Code

ننکانہ صاحب، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

18 Sep 2024 10:21

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی مارے گئے۔ اس حوالے سے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر، 2 رائفل، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160729/ننکانہ-صاحب-سی-ٹی-ڈی-سے-مقابلے-میں-3-دہشت-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com