QR CodeQR Code

آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی سے بھی مشاورت کا حکومتی اعلان

17 Sep 2024 23:22

مسلم لیگ نون کے سینئر راہنما کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب باقی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہے، تو اب پی ٹی آئی سمیت سب سے بات ہوگی۔ ڈائیلاگ سے بڑا کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں ورکنگ پیپر دیں۔ مسودہ تو تب ہوگا جب کابینہ سے منظور ہوگا، ابھی تو ورکنگ پیپر ہے جو مشاورت کے بعد مسودے کا روپ دھارے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آئینی ترمیم کے معاملے پر رانا ثنا نے کہا کہ مولانا بعض چیزوں پر متفق تھے، کچھ میں اختلاف تھا مولانا نے کہا کہ مشاورت کے عمل کا دائرہ بڑھا لیں۔ لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ اب کتنی بار مولانا سے بات کی ہے خصوصی کمیٹی میں بھی 6 بار آکر بیٹھے ہیں، اس کے بعد یہ بات ہوئی کہ مشاورت کرکے ترمیم کی جائے۔ پی ٹی آئی اب باقی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہے، تو اب پی ٹی آئی سمیت سب سے بات ہوگی۔ڈائیلاگ سے بڑا کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں ورکنگ پیپر دیں۔ مسودہ تو تب ہوگا جب کابینہ سے منظور ہوگا، ابھی تو ورکنگ پیپر ہے جو مشاورت کے بعد مسودے کا روپ دھارے گا، اسپیکر صاحب نے وعدہ کیا تھا ہوسکتا ہے پی ٹی آئی کو ورکنگ پیپر مل گیا ہو۔ رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر چاہیں تو کل شام 5 بجے بھی اجلاس ہوسکتا ہے، مشاورت پیدا کرنے کی کوششیں رکی نہیں ہیں، ابھی ہمارے پاس نمبر پورے نہیں ہیں مولانا کے حد تک بات معمولی تھی، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مشاورت ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1160659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160659/آئینی-ترمیم-پر-پی-ٹی-آئی-سے-بھی-مشاورت-کا-حکومتی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com