QR CodeQR Code

مولانا بھی اپنا ڈرافٹ تیار کررہے ہیں

آئینی ترامیم، میڈیا میں آنے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے، بلاول بھٹو

ہمیں مشاورت اور اتفاق کیلئے مولانا کی ضرورت ہے

17 Sep 2024 23:13

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت بنانےکا پیپلزپارٹی کا پرانا وعدہ ہے، میثاق جمہوریت کے 90 فیصد نکات پر عمل کرلیا ہے، افتخار چوہدری کے زمانے میں پارلیمان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پیپلزپارٹی کے منشور میں تھا کہ عدالتی اصلاحات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ منظر عام پر آنے کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان سامنے آگیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیا میں آنے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔ حکومت کا جو ڈرافٹ تھا وہ کچا تھا جس پر مولانا سے بات کی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت بنانےکا پیپلزپارٹی کا پرانا وعدہ ہے، میثاق جمہوریت کے 90 فیصد نکات پر عمل کرلیا ہے، افتخار چوہدری کے زمانے میں پارلیمان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پیپلزپارٹی کے منشور میں تھا کہ عدالتی اصلاحات کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے پاس اسمبلی میں دو تہائی اکثریت نہیں ہے، ہمیں مشاورت اور اتفاق کیلئے مولانا کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی کا تیار کردہ ڈرافٹ مولانا سے شیئر کریں گے مولانا بھی اپنا ڈرافٹ تیار کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں مکمل اتفاق سے آئین سازی ہو، پی ٹی آئی کا بھی ان پٹ لیا جانا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 1160658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160658/آئینی-ترامیم-میڈیا-میں-آنے-والا-ڈرافٹ-اصل-نہیں-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com