QR CodeQR Code

26ویں آئینی ترمیم، اعظم نذیر تارڑ بدھ کو اہم پریس کانفرنس کریں گے

17 Sep 2024 22:53

وفاقی وزیر قانون حلیف جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ کل مورخہ 18 ستمبر کو مجوزہ آئینی ترمیم پیکج کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون مجوزہ آئینی ترمیم میں شامل اہم نکات کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بدھ کی صبح اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ حلیف جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ کل مورخہ 18 ستمبر کو مجوزہ آئینی ترمیم پیکج کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون مجوزہ آئینی ترمیم میں شامل اہم نکات کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ پریس کانفرنس کا مقصد آئینی ترمیم کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام کو دور کرنا اور اصل حقائق پیش کرنا ہے۔ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو 26ویں آئینی ترمیم کے بارے میں سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1160655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160655/26ویں-آئینی-ترمیم-اعظم-نذیر-تارڑ-بدھ-کو-اہم-پریس-کانفرنس-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com