QR CodeQR Code

عارف علوی کی فضل الرحمان سے ملاقات کا مقصد عمران خان کا پیغام پہنچانا تھا، ذرائع

17 Sep 2024 22:01

سابق صدر مملکت کا سربراہ جے یو آئی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ کہ یہ آئینی بل عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے، حکومت آئینی ترمیمی بل کی آڑ میں آئین پاکستان پر حملہ آور ہوئی ہے۔ ذرائع مزید بتایا کہ سربراہ جے یو آئی نے ترمیمی بل کے معاملہ پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اب مشاورت سے ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عارف علوی کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچایا کہ حکومت عدلیہ پر شب خون مارنا چاہتی تھی جسے اپوزیشن نے مل کر ناکام بنایا، ہم آپ کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو عوامی جمہوری معاملات پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا، ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی بل عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے، حکومت آئینی ترمیمی بل کی آڑ میں آئین پاکستان پر حملہ آور ہوئی ہے۔ ذرائع مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے ترمیمی بل کے معاملہ پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اب مشاورت سے ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔ باوثوق ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ کا ریلیشن شپ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1160644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160644/عارف-علوی-کی-فضل-الرحمان-سے-ملاقات-کا-مقصد-عمران-خان-پیغام-پہنچانا-تھا-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com