ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں
آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے دینگے، گنڈاپور
17 Sep 2024 20:43
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آئینی ترامیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔؟ پہلے پارلیمنٹ میں شکست دیں گے پھر عدلیہ کے ذریعے ناکام بنائیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آئینی ترامیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔؟ انہوں نے کہا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پہلے پارلیمنٹ میں شکست دیں گے پھر عدلیہ کے ذریعے ناکام بنائیں گے۔ علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں، اپنے جائز حق حاصل کرنے کیلئے آئینی حقوق استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1160618