QR CodeQR Code

زیادہ اتفاق رائے پیدا کرکے قانون سازی کو آگے لے جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

17 Sep 2024 20:38

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہفتے کی رات کو جب مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ہوئی تھی تو اصولی طور پر کسی کو آئینی عدالت سے متعلق کوئی اعتراض نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کو آئینی ترمیم کے ذریعے آئینی عدالت کے قیام کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بلاول کے وفد میں شامل پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہفتے کی رات کو جب مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ہوئی تھی تو اصولی طور پر کسی کو آئینی عدالت سے متعلق کوئی اعتراض نہیں تھا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے سیشن کو آگے بڑھا دیا گیا ہے، سب نے اعادہ کیا ہے کہ زیادہ اتفاق رائے پیدا کرکے قانون سازی کو آگے لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی آئینی عدالت پر کوئی اختلاف نہیں نظر آیا لیکن اُس کے مندرجات طے کرنا ہیں اور اس کے لئے لائحہ عمل پر کام کرلیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب کا حالیہ ترمیم سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ انگیج نہیں کیا گیا لیکن جس طریقے سے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے موقع پر تفصیلی بحث ہوئی، ویسی اب نہیں ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160609/زیادہ-اتفاق-رائے-پیدا-کرکے-قانون-سازی-کو-ا-گے-لے-جائیں-گے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com