QR CodeQR Code

کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی

17 Sep 2024 20:23

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم پارہ اوپر جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ضلع جامشورو میں آج کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1160600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160600/کراچی-میں-کل-سے-درجہ-حرارت-اضافے-کی-پیشگوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com