QR CodeQR Code

ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے انعامی رقم 50 لاکھ کرنے کی سفارش

17 Sep 2024 20:16

خط میں انکشاف کیا گیا کہ دونوں قاتل ڈی ایس پی علی رضا کا انتظار کرتے رہے، قاتلوں کو کئی افراد نے دیکھا، انعام رکھنے سے اصل مجرموں کی جلد گرفتاری میں مدد حاصل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے انعامی رقم 50 لاکھ روپے کرنے کی سفارش کردی گئی۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے آئی جی سندھ پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خطوط لکھ دیے۔ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط کی تفصیلات کے مطابق دونوں قاتل تقریباً دو گھنٹے تک سڑکوں پر گھومتے رہے۔

خط میں انکشاف کیا گیا کہ دونوں قاتل ڈی ایس پی علی رضا کا انتظار کرتے رہے۔ خط کے مطابق قوی امکان ہے کہ قاتلوں کو کئی افراد نے دیکھا، انعام رکھنے سے اصل مجرموں کی جلد گرفتاری میں مدد حاصل ہوگی۔ خط کے مطابق ہائی پروفائل کیس میں انعام کا تعین کرنا ضروری ہے۔ خط کے مطابق کسی کے پاس قاتل کی معلومات ہوں گی تو وہ کیس میں مدد کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 1160598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160598/ڈی-ایس-پی-علی-رضا-کے-قاتلوں-کی-گرفتاری-کیلئے-انعامی-رقم-50-لاکھ-کرنے-سفارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com