QR CodeQR Code

ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی مجھ پر گولیاں چلوا رہی ہے، ٹرمپ

17 Sep 2024 16:37

ٹی وی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں اور یہ بائیڈن اور کملا ہیں جو ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور صدر جوبائیڈن اور کملا ہیرس کی جانب سے ان کے خلاف بیان بازی سے متاثر ہو کر ریا روتھ ویسٹ پام بیچ آیا تھا تا کہ قاتلانہ حملہ کر سکے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں اور یہ بائیڈن اور کملا ہیں جو ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بندوق بردار شخص 12 گھنٹے تک سکستھ ہول کے قریب درختوں میں چھپا رہا اور پھر اپنی کلاشنکوف کا رخ گالف کورس کی جانب کردیا جہاں سابق صدر ٹرمپ اور ان کے مہمان کھیل میں مصروف تھے۔ صدر ٹرمپ سے آگے چلنے والے سیکرٹ سروس ایجنٹ نے روتھ کی بندوق کی نال دیکھتے ہی ملزم پر فائرنگ کر دی جس پر روتھ بغیر فائرنگ کیے ہی فرار ہوگیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1160580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160580/ڈیموکریٹس-کی-بیان-بازی-ہی-مجھ-پر-گولیاں-چلوا-رہی-ہے-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com