جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی رژیم کے وسیع حملے
17 Sep 2024 16:27
عرب میڈیا نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر غاصب صیہونی رژیم کے وسیع حملوں کی اطلاع دی ہے
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر غاصب صیہونی رژیم کے پے در پے جارحانہ حملوں کی خبر دی ہے۔
عرب چینل المنار کے مطابق قابض صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں عیتا الشعب اور بلیدا نامی قصبوں کے نواحی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔ جنوبی لبنان سے المنار کے نامہ نگار نے غاصب صیہونی فوج کی جانب سے المجیدیہ نامی علاقے کی فضائی حدود میں لائٹ بموں کے استعمال کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے شہر مرکبا کے نواحی علاقوں کو ممنوعہ فاسفورس مواد کے حامل گولہ بارود سے نشانہ بنایا ہے۔
اس حوالے سے المیادین نے بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی فوجیوں نے رویسات العلم کی بیرکوں سے شبعا نامی بستی کے مضافات میں واقع برکہ النقار کے علاقے کی جانب بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی۔ مقامی میڈیا کے مطابق قابض صیہونی فوج نے الخیام نامی قصبے کو بھی توپخانے سے نشانہ بنایا اور اس کی فضائی حدود میں لائٹ بم فائر کئے۔
خبر کا کوڈ: 1160579